Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

عثمان وزیر نے ورلڈ رینکنگ فائٹ جیت لی

ایشین بوائے کے نام سے مشہور عثمان وزیر نے تھائی لینڈ کے ٹاپ رینکنگ باکسر اتاپون بائن کو منیلا میں ہرایا (فوٹو: سوشل میڈیا)
پاکستانی باکسر عثمان وزیر نے اپنی تیسری ورلڈ رینکنگ فائٹ جیت لی۔
ایشین بوائے کے نام سے مشہور عثمان وزیر نے تھائی لینڈ کے ٹاپ رینکنگ باکسر اتاپون بائن کھام کو فلیپائن کے شہر منیلا میں ہرایا۔

 

گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے عثمان وزیر نے سپر لائیٹ کیٹیگری میں فتوحات کی ہیٹرک مکمل کر لی ہے۔
عثمان وزیر نے منیلا میں تھائی لینڈ کے حریف سے مقابلہ جیتنے کے بعد اپنی جیت کو پاکستانی فوج کے شہدا کے نام کرنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے دفاع و سالمیت کے لیے پاک فوج کی خدمات پران کو سلیوٹ کرتا ہوں۔
عثمان وزیر نے  کامیابی کے لیے دعائیں کرنے پر پوری قوم اور کوچز کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے لیے پہلا یوتھ ٹائٹل اپنے نام کرنا چاہتا ہوں۔

عثمان وزیر نے رواں سال دبئی میں مراکش کے باکسر کو شکست دے کر اپنے کیرئیر کی پہلی فائٹ جیتی تھی۔

عثمان وزیر نے رواں سال فلپائن کے باکسر کو بھی منیلا میں ناک آوٹ کیا تھا۔ عثمان وزیر نے رواں سال دبئی میں مراکش کے باکسر کو شکست دے کر اپنے کیرئیر کی پہلی فائٹ جیتی تھی۔

شیئر: