Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

دو کروڑ ریال کی مہنگی ترین کار فروخت

2030 کار نمائش میں موجود ہے جو دنیا کی واحد کار ہے۔ فوٹو: ٹوئٹر
ریاض سیزن کے تحت منعقد کار نمائش میں فروخت ہونے والی سب سے مہنگی کار کی قیمت دو کروڑ ریال تھی جبکہ سب سے سستی فروخت ہونے والی کار کی قیمت ایک لاکھ 12 ہزار ریال تھی۔
سعودی انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے سربراہ ترکی آل الشیخ نے کہا ہے کہ ریاض سیزن کے تحت منعقد گاڑیوں کی نمائش میں عوام کے لیے داخلہ مفت ہوگا۔

دنیا کی پر آسائش گاڑیاں نمائش میں رکھی گئی ہیں۔ فوٹو: ٹوئٹر

سبق ویب سائٹ کے مطابق انہوں نے کہا کہ ہفتہ کے دن سے تمام افراد گاڑیوں کی نمائش میں ٹکٹ کے بغیر جاسکتے ہیں۔
انہوں نے بتایا ’جمعرات کو نمائش کا افتتاح ہوا تھا جس میں کار صنعت کے شعبے سے وابستہ افراد نے غیر معمولی دلچسپی دکھائی ہے۔‘
ان کا کہنا تھا ’گاڑیوں کا شوق رکھنے والے ہزاروں افراد اب تک نمائش دیکھ چکے ہیں۔ نمائش کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں 2030 ماڈل کی واحد کار موجود ہے جسے خصوصی طور پر ریاض سیزن کے لیے تیار کیا گیا ہے۔‘
آل الشیخ نے بتایا کہ ’کار نمائش منگل 26 نومبر تک جاری رہے گی۔ نمائش میں مختلف ایونٹ بھی جاری ہیں۔‘
 

شیئر: