Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025

 ریاض موٹر شو کی پہلی نیلامی فٹبالر رونالڈینہو کے نام 

گاڑی دیکھ کر مشہور فٹبالر بے قرار ہوگئے اور زیادہ بولی دی۔ فوٹو اخبار 24
برازیل کے مشہور فٹبالر رونالڈینہو نے ریاض موٹر شو میں کار کی پہلی نیلامی اپنے نام کرالی۔ موٹر شو کا افتتاح محکمہ تفریحات کے سربراہ شیخ ترکی بن عبدالمحسن آل الشیخ نے جمعرات کو ہی کیا تھا۔
اخبار 24کے مطابق رونالڈینہو نے  اسٹون مارٹن AMR  ریپڈ ساخت کی 200کاروں میں سے  ایک کا انتخاب کیا۔ وہ یہ گاڑی دیکھ کر بے قرار ہوگئے اور فوراً ہی نیلامی میں زیادہ بولی دے کر کار کو حاصل کرلیا۔

ریاض موٹر شو میں دنیا بھر سے 1200سے زیادہ نادر گاڑیاں لائی گئی ہیں۔ فوٹو اخبار 24

ریاض موٹر شو میں دنیا بھرکی 1200سے زیادہ کلاسیکل اور نادر گاڑیاں لائی گئی ہیں۔
ریاض موٹر شو میں رونالڈینہو، ترکی آل الشیخ کے ہمراہ گھومتے رہے۔ اس حوالے سے ان کی تصاویر سوشل میڈیا پر پھیل گئیں۔ وہ سیاہ رنگ کی پر آسائش کار میں سوار ہوکر موٹر شو پہنچے تھے۔

رونالڈینہو ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے ریاض آئے ہیں۔ فوٹو اخبار 24

رونالڈینہو، ٹیک بول ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے ریاض آئے ہوئے ہیں۔
ریاض موٹر شو میں نئے ماڈل کی نہایت مہنگی گاڑیو ں کی نیلامی ہورہی ہے۔ آل الشیخ نے نیلامی سے متعلق 1200گاڑیاں فروخت کرنے کے لیے مطلوبہ لائسنس حاصل کررکھے ہیں۔
                        
 
خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں
 

شیئر: