Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 11 جون ، 2025 | Wednesday , June   11, 2025
بدھ ، 11 جون ، 2025 | Wednesday , June   11, 2025

جدہ میں دو پاکستانی سمگلروں کا سر قلم 

الزام ثابت ہونے پر عدالت میں زمین میں فساد پھیلانے کی حد کی سزا سنادی
سعودی عرب میں حکام کے مطابق جدہ میں دو پاکستانی شہریوں کا ہیروئن سمگلنگ کے جرم میں سر قلم کردیا گیا۔ شرعی عدالت نے الزام ثابت ہونے پر دونوں کو سزائے موت سنائی تھی۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی محکمہ کسٹم نے دو مختلف واقعات میں ملک میں ہیروئن سمگل کرنے کی کوششیں ناکام بنا دی۔
ایئرپورٹ حکام نے پاکستانی شہریوں غلام قمر غلام حسین اور دوسرے موقع پر محمد اکبر محمد رمضان کو ہیروئن سمگل کرنے کی کوشش کرتے ہوئے گرفتار کیا تھا۔
دونوں سمگلروں کو شرعی عدالت میں پیش کیا گیا۔ دونوں نے ہیروئن سمگل کرنے کا اعتراف کیا تھا۔
الزام ثابت ہونے پر شرعی عدالت نے زمین میں فساد پھیلانے کی حد نافذ کرنے کی سزا سنا دی جس پر پیر کو جدہ میں عمل درآمد ہوا۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں

شیئر: