Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025

غیر ملکی اب شاپ منیجر نہیں بن سکتے

سعودی وزارت محنت کی جانب سے شاپ منیجرکی ملازمت کو ایک سال کا استثنیٰ دیا گیا تھا
سعودی عرب میں مقیم غیر ملکی اب ”شاپ منیجر“ نہیں ہوسکتے۔ یہ اسامی سعودی شہریوں کیلئے مخصوص کردی گئی ہے۔
وزارت محنت نے فیصلے پر عملدرآمد شروع کردیا ہے۔ 
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت محنت و سماجی فروغ نے جن 12شعبوں میں غیر ملکیوں پر پابندی عائد کی تھی اور فیصلے پر نفاذ 3مراحل میں کرنے کا عندیہ دیا تھا ان میں شاپ منیجرکی ملازمت بھی شامل تھی البتہ اسے ایک سال کا استثنیٰ دیا گیا تھا۔
فیصلے کے مطابق دکانداروں کو اس بات کی اجازت دی گئی تھی کہ یکم محرم 1441ھ بمطابق31اگست 2019ءتک غیر ملکی کو شاپ منیجر رکھا جاسکتا ہے۔ یہ اس مقصد کیلئے تھا تاکہ دکان میں کام کرنے والے سعودی نوجوانوں کی تربیت کی جاسکے۔

فیصلے کا مقصد دکان میں کام کرنے والے سعودی نوجوانوں کی تربیت کرنا تھا

ہدایت یہ تھی کہ ایک سال کے عرصے کے دوران دکان میں سیلز مین کے طور پر کام کرنے والے سعودی شاپ منیجر کے کام اور ذمہ داریوں کو سمجھ سکیں۔ اب ایک سال کا عرصہ گزرنے کے بعد اس اسامی پر سعودیوں کو بھرتی کیا جائے گا۔
الخبر میں مکتب العمل کے سربراہ منصور آل بن علی نے ٹویٹر پر اپنے اکاﺅنٹ میں کہا ہے کہ وزارت محنت نے جن 12 شعبوں کی سعودائزیشن میں شاپ منیجر کو ایک سال کیلئے استثنیٰ دیا تھا وہ ختم ہوگیا ہے۔ اب اس اسامی پر غیر ملکی کو تعینات نہیں کیا جاسکے گا۔ وزارت محنت کی ٹیمیں اس حوالے سے تفتیشی مہم کا آغاز کریں گی اور اس کے نفاذ کو یقینی بنائیں گی۔
                      
 

شیئر: