آئیوری کوسٹ کے ماہرین زراعت نے کہا ہے کہ ملک کے بعض علاقوں میں حالیہ بارشوں کے باعث کوکا کی پیداوار میں اضافے کا امکان ہے۔گزشتہ روز شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق ماہرین کا کہنا تھا کہ بعض علاقوں بالخصوص آگور میں ہونے والی حالیہ ہلکی بارشوں کے کوکا کی پیداوار پر مثبت اثرات مرتب ہونگے۔