Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 07 جون ، 2025 | Saturday , June   07, 2025
ہفتہ ، 07 جون ، 2025 | Saturday , June   07, 2025

عالمی منڈی میں کوئلے کی قیمت بلند ترین سطح پر

 کراچی ....عالمی منڈی میں کوئلے کی قیمت 28 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ۔ کوئلے پر انحصار کرنے والی مقامی صنعتوں کی پیداواری لاگت میں اضافے کا خدشہ بڑھ گیا ۔ عالمی منڈی میں کوئلے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان جاری ہے ۔ 3 ماہ میں کوئلے کی قیمت میں 23 ڈالر فی ٹن کا اضافہ ہوچکا ہے اور اس وقت بین الاقوامی مارکیٹ میں کوئلے کی فی ٹن قیمت 76 ڈالر تک پہنچ چکی ہے ۔ کوئلے کی قیمتوں میں اضافے کی سب سے بڑی وجہ چین کی جانب سے اس کی برآمدی ڈیوٹی میں اضافہ بتایا جا رہا ہے ۔ ماہرین کے مطابق عالمی منڈی میں کوئلے کی قیمتوں میں اضافے سے کوئلے پر انحصار کرنے والی مقامی صنعتوں کی پیداواری لاگت مزید بڑھ جانے کا خدشہ ہے ۔

شیئر: