پانچ میچز میں تین پوائنٹس ، سب سے خراب رن ریٹ نے پاکستان کو ورلڈکپ سے باہر ہونے کے کافی قریب پہنچادیا لیکن باہر ہونے کی یہ ریس پہلے جنوبی افریقہ جیت گیا
یوں کہیے کہ سرفراز آج پہلے ٹاس اور پھر بیٹنگ کا فیصلہ کرکے آدھا میچ وہی جیتے اورباقی حارث کی دلیرانہ اننگز نے جتوایا
پاکستان ورلڈ کپ دو ہزار انیس میں سی سی یو سے آئی سی یو پر تو آ گئی لیکن خطرہ ابھی ٹلا نہیں۔
اس ٹیم کی کارکردگی کی اصل وجہ یا بیماری کی وجہ خود یہ ٹیم ہی ہے
یوں کہ لیجیے کہ ہم حریف سے نہیں خود سے ہارتے ہیں
نہیں سمجھ آیا؟
آسان بات ہے مشکل نہیں
آسٹریلیا اور بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کے فیصلے کیا ارسطو نے خواب میں بتائے تھے؟
بھارت کے خلاف فاسٹ بولر کی جگہ سپنرز اور آسٹریلیا کے خلاف سپنرز کی جگہ فاسٹ بولر کھلانا کہاں کی دانشمندی تھی۔
جنوبی افریقہ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ اور پھر حارث سہیل جیسے سپیشلسٹ بیٹسمین کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ اور پھر شاداب، عماد اور حفیظ کی الیون میں موجودگی کا پڑھ کر ہی پچاس فیصد کو یقین آ گیا تھا آج یہ ٹیم کچھ کردکھائے گی۔
باقی پچاس فیصد کو پورا میچ دیکھ کر یقین آ ہی گیا۔









