ورلڈ کپ کے 18 ویں میچ میں انڈیا اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں آج جمعرات کو ناٹنگھم میں مدمقابل ہونا تھیں مگر بارش کی وجہ سے میچ نہیں کھیلا گیا۔
امپائرز کی جانب سے گراؤنڈ کا وقفے وقفے سے جائزہ لیا جاتا رہا مگر گیلے گراؤنڈ کی وجہ سے میچ کومنسوخ کرنا پڑا جس کے بعد دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ مل گیا۔
ورلڈ کپ میں یہ چوتھا میچ بارش کی نظر ہوا ہے اس سے پہلے پاکستان،سری لنکا،جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز بھی بارش کی وجہ سے ایک ایک پوائنٹ حاصل کر چکے ہیں۔
ورلڈ کپ میں کس کا پلڑا بھاری
کرکٹ ورلڈکپ کے دوران انڈیا اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں چھ مرتبہ آمنے سامنے آئی ہیں جس میں نیوزی لینڈ کا پلڑا بھاری رہا۔

نیوزی لینڈ نے چار بار انڈیا کی ٹیم کو زیر کیا جبکہ دو بارانڈین ٹیم کو کامیابی حاصل ہوئی۔
نیوزی لینڈ اور انڈیا کا پہلا معرکہ 14 جون سنہ 1975 میں ہوا جس میں نیوزی لینڈ نے انڈیا کو چار وکٹوں سے شکست دی جبکہ دوسری مرتبہ 13جون 1979 میں نیوزی لینڈ نے انڈیا کو 8 وکٹوں سے دھول چٹائی۔









