چین نے کہا ہے کہ اگست کے دوران اس کی سویابین کی درآمدات میں 1.2 فیصد کمی ہوئی جس کی وجہ تاجروں کی جانب سے خریداری میں سستی ہے۔محکمہ کسٹم کی جانب سے گزشتہ روز جاری ہونے والی رپورٹ کے مطابق اگست کے دوران 7.67 ملین ٹن سویابین درآمد کی گئی جو جولائی کی نسبت 1.2 فیصد جبکہ اگست 2015 ءکی نسبت 1.4 فیصد کم ہے۔