پاکستان نے ایشیا کپ وہیل چیئر ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیا ہے۔
پاکستانی ٹیم نے فائنل میں انڈیا کو پانچ وکٹوں سے شکست دی ۔ پہلے کھیلتے ہوئے انڈین ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 212 رنز بنائے۔

پاکستان نے محمد لطیف کی شاندار سنچری کی بدولت مطلوبہ ہدف پانچ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا ۔
محمد لطیف نے 62 گیندوں پر 152 رنز کی دھواں دار اننگ کھیلی۔
