Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 17 جولائی ، 2025 | Thursday , July   17, 2025
جمعرات ، 17 جولائی ، 2025 | Thursday , July   17, 2025
تازہ ترین

گولان پر اسرائیلی بالا دستی تسلیم کرنے کا وقت آگیا ، ٹرمپ

ریاض ۔۔۔امریکی صدر ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ ان کا ملک گولان کی شامی پہاڑیوں پر اسرائیلی بالا دستی تسلیم کرنے کا عزم کر چکا ہے ۔ اسرائیل نے جون 1967ء میں گولان پر قبضہ کیا تھا۔ٹرمپ نے ٹوئٹر پر اپنے اکائونٹ میں تحریر کیا کہ’’ 52برس بعد امریکہ کو گولان کی پہاڑیوں پر اسرائیل کی مکمل بالا دستی تسلیم کرنے کا وقت آگیا ہے ۔ گولان کی پہاڑیاں اسرائیل کی سلامتی اور علاقے کے استحکام کیلئے اسٹراٹیجک اہمیت رکھتی ہیں‘‘ ۔ اس سے قبل بدھ کو اسرائیلی وزیراعظم نے امریکی وزیر خارجہ کے ساتھ پریس کانفرنس میں عالمی برادری سے گولان پر اسرائیلی بالا دستی تسلیم کرنے کی اپیل کی تھی ۔ 

شیئر: