مکہ: گاڑی الٹنے پر ایک ہلاک ، 4 زخمی
مکہ مکرمہ ۔۔۔ قدیم جدہ روڈ پر گاڑی الٹنے پر ایک شخص ہلاک اور 4زخمی ہوگئے۔ مقدس شہر میں ہلال احمر کے ترجمان عبدالعزیز بادومان نے سبق کو یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ قدیم جدہ روڈ پر العربیہ کمپنی کے قریب ایک گاڑی کی ٹکر اور اسکے الٹنے پر ایک شخص ہلاک اور 4زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو ابتدائی مرہم پٹی کے بعد الزاہر ملک عبدالعزیز اسپتال میں علاج کیلئے داخل کردیا گیا۔