Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025

پاکستان اسٹاک مارکیٹ سابقہ ریکارڈتوڑنے کے بعدمندی کاشکار

 عید الاضحی کی تعطیلات کے بعد کاروباری ہفتے کے چوتھے روزپاکستان اسٹاک مارکیٹ نے ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ 40355پوائنٹس کی سطح کو چھوکر بلندیوں کے تمام سابقہ ریکارڈ توڑنے کے بعد مندی کا شکار ہو گئی ،کے ایس ای100انڈیکس40300پوائنٹس کی نفسیاتی حد سے نیچے گر کر40200پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا جبکہ مندی کے سبب مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے 21ارب سے زائد روپے ڈوب گئے۔ پاکستان ا سٹاک مارکیٹ میں جمعرات کے روز کاروبار کے آغاز پر تیزی کا رجحان دیکھا گیا جس کے باعث انڈیکس40355پوائنٹس کی تاریخی سطح پر جا پہنچا تاہم منافع کوری کی خاطر حصص کی فروخت کا دباﺅ بڑھنے سے مارکیٹ40135پوائنٹس کی کم ترین سطح تک گر گئی بعد ازاں بینکنگ ،ایئر لائن ،ٹیلی کام اور اسٹیل سیکٹر میں خریداری کے باعث انڈیکس 40200پوائنٹس کی نفسیاتی حد پر دوبارہ بحال ہو گیا مگر 40300پوائنٹس کی سطح پر واپس نہ جا سکا اس طرح جمعرات کو کاروباری سیشن کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس میں113.95پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے کے ایس ای100انڈیکس 40330.30 پوائنٹس سے کم ہو کر40216.35پوائنٹس پر بند ہوا ۔اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس153پوائنٹس کی کمی سے22602.17پوائنٹس اورکے ایس ای آل شیئرزانڈیکس 27200.92پوائنٹس سے کم ہو کر27162.64پوائنٹس پربندہوا۔جمعرات کومارکیٹ کے سرمائے میں 21ارب21کروڑ66لاکھ69ہزار818روپے کی کمی واقع ہوئی جس کے نتیجے میںسرمائے کامجموعی حجم81کھرب12ارب81کروڑ27لاکھ42ہزار551روپے سے کم ہو کر80کھرب91ارب 59کروڑ60لاک ھ72ہزار 733روپے رہ گیا ۔جمعرات کومارکیٹ میں53کروڑ11لاکھ61ہزار حصص کے سودے ہوئے اور ٹریڈنگ ویلیو11ارب روپے تک محدود رہی جبکہ گذشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کو63کروڑ75لاکھ97ہزارحصص کے سودے ہوئے تھے اورٹریڈنگ ویلیو16ارب روپے ریکارڈ کی گئی تھی ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو مجموعی طورپر422کمپنیوںکاکاروبارہواجس میں سے232کمپنیوںکے حصص کی قیمتوںمیںاضافہ،180میںکمی اور10کمپنیوںکے حصص کی قیمتوں میںاستحکام رہا۔ کاروبار کے لحاظ سے پیس پاک لمیٹڈ5کروڑ6لاکھ،بینک آف پنجاب4کروڑ29لاکھ ،ازگارڈ نائن2کروڑ92لاکھ ،ٹی آر جی پاک لمیٹڈ2 کروڑ86لاکھ اور پی آئی اے 2کروڑ32 لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے ۔قیمتوں میں اتار چڑھاﺅ کے اعتبار سے ہینو پاک موٹرز کے بھاﺅ میں50.59روپے اور فیروز سنز کے بھاﺅ میں42روپے کا اضافہ جبکہ کولگیٹ پامولیو کے بھاﺅ میں39روپے اور اسلینڈ ٹیکسٹائل کے بھاﺅ میں28.85روپے کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ۔
 

شیئر: