Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

چور شوروم سے لاکھوں روپے کا سامان لے اڑے

لکھنؤ۔۔۔ کرشنانگر میں واقع  شوروم کے گودام سے نامعلوم چوروںنے ساڑھے 3 لاکھ روپئے کا مال چرا لیا۔ شوروم منیجر کی شکایت پربالاخر  4دنوں کے بعد پولیس نے رپورٹ درج  کرلی ۔  شوروم منیجر کاکہناہے کہ ان کے شوروم میں کام کرنے والا ایک ملازم گودام سے کچھ سامان لینے کیلئے گیاتھا۔ ملازم جب گودام پہنچا تودیکھاکہ گودام میں لگاتالاتوٹاتھا اورکنڈی بھی مڑی تھی۔ ملازم نے فوراً اس بات کی اطلاع منیجرکو دی ۔ پولیس نے  رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کر دی۔ پولیس شوروم میں کام کرنے والے ملازمین پر ہی چوری کا شک ظاہر کررہی ہے۔ 
 

شیئر: