اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی طبی بنیادوں پر درخواست ضمانت مسترد کردی گئی ہے۔ ٹویٹر صارفین نے اس فیصلے کے حوالے سے کیا رائے دی آئیے دیکھتے ہیں۔
اظہر جاوید نے لکھاکہ نواز شریف نے این آراو لینے سے انکار کردیا ضمانت منظوری کے بدلے2 سال تک وطن واپسی کی شرط ماننے سے انکار درخواست مسترد ہونے کی وجہ بنی مقتدر حلقوں کی طرف سے ڈیل کیلئے شریف فیملی کے قریبی عزیز کے ذریعے رابطہ کیا گیا مشرف دور کی غلطی نہیں دہراﺅں گا جلاوطنی قبول نہیں نواز کا جواب۔
افشاں مصعب نے کہا کہ کل ”نواز شریف زندہ باد“ کانعرہ سنسرہوا۔کوئی بات نہیں۔
صابر محمودہاشمی نے ٹویٹ کیاکہ مجھے جیل واپس بھیجا جائے نواز شریف نے انجیوگرافی کروانے سے بھی انکار کر دیا۔ ایک بار پھر نواز شریف جناح ہسپتال سے کوٹ لکھپت جیل روانہ ڈیل اور ڈھیل کی خبریں بے بنیاد نکلیں۔
رانا ثنا اللہ نے کہاکہ نواز شریف نے جیل قبول کر لی لیکن ”ووٹ کو عزت دو“کے بیانیے سے پیچھے ہٹنے سے انکار کردیا۔
فیصل چوہدری نے کہا کہ 20 فروری کا فیصلہ آج سنایا گیا اور 4 دن نواز شریف سے ڈیل کی کوششوں کی ناکامی آج کا فیصلہ ہے۔ نواز شریف نے جھکنے سے انکار کردیا۔
٭٭٭٭٭٭