ممبئی ..... پاکستانی اداکارہ مائرہ خان نے کہا کہ فلم رئیس کے گانے ”اڑی اڑی جائے“ کی عکسبندی کرانا سب سے زیادہ چیلنجنگ رہا۔انہوں نے کہا کہ فلم”رئیس “ کے گانے” اڑی اڑی جائے“ کی عکسبندی سے قبل گانے میں رقص کی اتنی ریہرسل کی کہ پاوں میں چھالے پڑ گئے تھے۔گانے کی عکسبندی کے دوران بھی تکلیف میں تھی اگرچہ گانے کی عکسبندی کرانا چیلنجنگ رہا لیکن اس کے باوجود مقررہ وقت میں گانے کی عکسبندی کامیابی سے مکمل کرائی۔یہ دن انہیں ہمیشہ یاد رہے گا۔فلم رئیس میں اداکارہ مائرہ کے ہیرو اداکار شاہ رخ خان ہیں۔فلم کی ہدایات راہول ڈھولکیا دے رہے ہیں۔فلم 25 جنوری کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔