Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 12 جون ، 2025 | Thursday , June   12, 2025
جمعرات ، 12 جون ، 2025 | Thursday , June   12, 2025

تارکین اور سعودیوں سے رقمیں اینٹھنے والے 39 ایشیائی گرفتار

جدہ۔۔۔جدہ پولیس نے غیر قانونی مالیاتی سرگرمیوں میں ملوث 39 ایشیائی تارکین کو گرفتار کرلیا۔ ان کیخلاف قانونی کارروائی شروع کردی گئی۔ مکہ مکرمہ پولیس کے ترجمان محمد الغامدی نے یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ گرفتاری مقامی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کی ان شکایات پر عمل میں آئی جن میں کہا گیاتھا کہ نامعلوم افراد ان کے ساتھ دھوکہ دہی کررہے ہیں۔ ان سے نقد انعامات کے بہانے رقمیں اینٹھ چکے ہیں۔ ان کے اے ٹی ایم کارڈز اپنے قبضے میں کرلئے ہیں۔ دھوکہ باز افراد بینکوں سے ان کی رقمیں نکلوانے کیلئے نجی کوائف حاصل کرکے انہیں نقصان پہنچانے کے در پے ہیں۔ مکہ مکرمہ پولیس نے تفتیشی کارروائی کرکے واردات کرنے و الے ایشیائی شہریوں کو گرفتا ر کرلیا۔ 

شیئر: