Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 06 فروری ، 2026 | Friday , February   06, 2026
جمعہ ، 06 فروری ، 2026 | Friday , February   06, 2026

مودی محمد بن سلمان سے بغلگیر کیوں ہوئے؟

دمام ۔۔۔ ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی نے ولی عہد محمد بن سلمان کا استقبال غیر روایتی طریقے سے کرکے ہندوستان سمیت دنیا بھر کے سوشل میڈیا کو حیران کردیا۔ انہوں نے پروٹوکول کو بالائے طاق رکھ کر ایئرپورٹ پہنچ کر محمد بن سلمان کا استقبال اور پھر ان سے بغلگیر ہوکر متعلقہ فریقو ںکو اقتصادی و سیاسی پیغام دیئے۔ انہوں نے جتایا کہ سعودی عرب او رہند کے تعلقات مضبوط ہیں۔ مستقبل میں مزید مضبوط ہونگے۔ عام طور پر ہندوستانی وزیراعظم کسی بھی غیر ملکی سربراہ کا استقبال ایئرپورٹ پہنچ کر نہیں کرتے۔ کوئی نہ کوئی وزیر یا عہدیدار نیابت کیلئے ایئرپورٹ پر موجود ہوتا ہے۔ دونوں رہنماﺅ ںکے بغلگیر ہونے کی تصاویر سوشل میڈیا پرو ائرل ہوگئیں۔
 

شیئر: