Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 14 اگست ، 2025 | Thursday , August   14, 2025
جمعرات ، 14 اگست ، 2025 | Thursday , August   14, 2025

عسیر میں شراب کی بھٹی کا انکشاف

عسیر۔۔۔ عسیرریجن کے دیہی علاقہ میں شراب کی بھٹی پکڑی گئی۔ ادارہ امر بالمعروف ونہی عن المنکر اور عسیر پولیس کے تعاون سے بھٹی کا انکشاف ہوا۔ اطلاعات کے مطابق بھٹی چلانے والوں نے ریجن کے دور دراز دیہی علاقوں میں بھٹی قائم کی تاکہ پولیس کی نظروں سے اوجھل رہیں تاہم مقامی لوگوں کی اطلاع پر ادارہ امر بالمعروف نے تفتیش کی ۔ بعد ازاں پولیس کے تعاون سے چھاپہ مارا گیا جہاں شراب کے 10ڈرم برآمد ہوئے۔ ہر ڈرم میں 300لیٹر نشہ آور مشروب تھا۔ 
 

شیئر: