Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 13 جولائی ، 2025 | Sunday , July   13, 2025
اتوار ، 13 جولائی ، 2025 | Sunday , July   13, 2025
تازہ ترین

اکشے اور انوپم کے خلاف مقدمہ

بالی وڈ کے دو مشہوراداکار اکشے کھنہ اور انوپم کھیر مشکل میں پھنس گئے۔ حال ہی میں ان کیخلاف”ایکسیڈینٹل پرائم منسٹر“ فلم میں کام کرنے پر مقدمہ درج کرلیاگیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم میں سابق ہندوستانی وزیراعظم من موہن سنگھ کی زندگی سے متعلق کہانی کومتنازعہ قراردیکر ایک وکیل عدالت پہنچ گیا اور موقف اختیار کیاکہ دونوں اداکاروں نے فلم کے ذریعے نفرت انگیز مواد پھیلایا اور امن خراب کرنے کی کو شش کی جس پر مقامی عدالت نے پولیس کو دونوں اداکاروں کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دےدیا۔
 

شیئر: