Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 22 جولائی ، 2025 | Tuesday , July   22, 2025
منگل ، 22 جولائی ، 2025 | Tuesday , July   22, 2025
تازہ ترین

شبانہ اعظمی سوائن فلو کا شکار

بالی وڈ کی معروف اداکارہ شبانہ اعظمی سوائن فلو کا شکار ہو گئیں۔ انہیںہسپتال میں داخل کرادیاگیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ شبانہ اعظمی کو سردی، زکام کے باعث اسپتال لایا گیا جہاں ان کے ٹیسٹ کئے گئے اور وہیں ان میں سوائن فلو ہونے کی تصدیق ہوئی۔شبانہ اعظمی نے کہا کہ مجھے سوائن فلو ہوگیا،خیر،بہت مشکل سے مجھے آرام اور اپنا خود احتساب کرنے کا وقت ملا ہے۔انہوں نے کہا کہ اسپتال میں داخل ہونا میرے لئے زبردستی بریک لینے جیسا ہے۔ میری صحت تیزی سے بہتر ہورہی ہے۔شبانہ اعظمی مشہور شاعر کیفی اعظمی کی بیٹی ہیں اور مشہور نغمہ نگار جاوید اختر ان کے شوہر ہیں۔
 

شیئر: