Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 11 ستمبر ، 2025 | Thursday , September   11, 2025
جمعرات ، 11 ستمبر ، 2025 | Thursday , September   11, 2025

کامیڈی آسان نہیں، اجے دیوگن

معروف بالی وڈ اداکار اجے دیوگن کہتے ہیں کہ کامیڈی کرنا اتنا آسان کام نہیں جتنا نظرآتاہے۔ایک حالیہ انٹرویو میں اداکار اجے دیوگن نے کہا کہ لوگ کامیڈین اداکاری کو پاگل پن گردانتے ہیں۔ حقیقت میں سب سے مشکل کام ہی کسی کو ہنسانا ہے جس کیلئے بہت محنت درکار ہوتی ہے۔ اجے دیوگن جلد ٹوٹل دھمال میں ایک بار پھر کامیڈین اداکاری کرتے دکھائی دیں گے۔ اس سے قبل مزاحیہ فلم گول مال کو بے پناہ مقبولیت ملی تھی۔
 

شیئر: