Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025

حجامہ سے علاج کرنے والا غیر ملکی گرفتار

ریاض ۔۔۔ یہاں وزارت صحت نے پولیس کے تعاون سے ایک غیر ملکی معالج کو گرفتار کرلیا۔ یہ اجازت نامہ حاصل کئے بغیر گھر گھر جاکر حجامہ کے ذریعے معذوری کے علاج کا دعویدار تھا۔ سوشل میڈیاپر اپنے فن کا پروپیگنڈہ کرتا رہتا تھا۔ وزارت صحت نے ٹویٹر پر اپنے اکاﺅنٹ میں بتایا کہ حجامہ کے ذریعے معذوری کے علاج کے غیر ملکی دعویدار کو گرفتار کرکے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا۔
 

شیئر: