Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 08 جولائی ، 2025 | Tuesday , July   08, 2025
منگل ، 08 جولائی ، 2025 | Tuesday , July   08, 2025
تازہ ترین

مشن منگل کی شوٹنگ مکمل

بالی وڈ اداکارہ تاپسی پنو جلد مشہور اداکار اکشے کمارکےساتھ فلم میں دکھائی دیں گی تاپسی نے حال ہی میں نئی فلم مشن منگل کی شوتنگ مکمل کی ہے۔ شوٹنگ ختم ہونے کے بعد تاپسی کا فلمی روپ بھی سامنے آگیاہے۔بلیک اینڈ وائٹ تصویر میں تاپسی کا سادہ روپ نمایاں ہے۔وہ ساڑھی اور سرپر انجینیئرنگ ٹوپی پہنے ہوئے ہیں۔دوسری تصویر میں فلم کی پوری کاسٹ ایک ساتھ موجود ہے ۔فلم میں ودیا بالن، کرتی کولہاری، سوناکشی سنہا اور شرمن جوشی اہم کرداروں میں نظرآئیں گے۔ یہ فلم 15اگست کو ریلیز ہوگی۔
 

شیئر: