Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

ٹرین حادثے پر راہول گاندھی کا ظہار افسوس

نئی دہلی - - - - -کانگریس صدر راہول گاندھی نے بہار میں حاجی پور کے نزدیک سیمانچل ایکسپریس کے حادثے میں مرنیوالوں کے لواحقین سے اظہار افسوس کیا۔انہوں نے پارٹی کے تمام کارکنوں سے متاثرہ خاندانوں کی ہرطرح سےا مداد کی اپیل کی۔ راہول نے فیس بک پر تحریر کیا کہ بہار میں ٹرین حادثہ پر انتہائی غمگین ہوں۔انہوں نے حادثہ کے متاثرین اور لواحقین سے اظہار افسوس اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی آرزو ظاہر کی۔کانگریس صدر نے متاثرین کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ واضح ہو کہ بہار کے جوگبني سے نئی دہلی کے آنند وہار ٹرمینل آنیوالی سیمانچل ایکسپریس کی 11 بوگیاں  سهديو بزرگ اسٹیشن کے نزدیک پٹری سے اتر گئیں ۔ اس حادثے میں9 افراد ہلاک اور 29 افراد زخمی ہو گئے۔
مزید پڑھیں:-  - - - -یوپی کے ہر کسان کو سالانہ15ہزار روپے امدادکا اعلان

شیئر: