Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

ایکسس بینک کانوٹوں سے بھرا اے ٹی ایم چور اکھاڑ لے گئے؟

پلکھوا۔۔۔۔۔پولیس حفاظتی انتظامات کو ٹھینگا دکھاتے ہوئےیوپی کے علاقے کھیڑا کٹ کے قریب ایکسس بینک کے اے ٹی ایم کو چور اکھاڑ لے گئے۔ ذرائع کے مطابق اے ٹی ایم میں تقریباً80ہزار روپے موجود تھے۔ایس آئی پی ایل کمپنی کے ملازم اے ٹی ایم میں رقم ڈالنے آئے تو عمارت کے کیبن کا تالا ٹوٹا ہوا تھا جہاں نصب اے ٹیم غائب تھا۔اطلاع ملنے پرفارنسک ٹیم اورتھانہ انچارج  سنجیو شکلا نے پولیس ٹیم کے ساتھ جائے وقوعہ پر پہنچ کر معائنہ کیا۔اس سلسلے میں اے ٹی ایم نصب کرنیوالی کمپنی کے معاون منیجر حیات علی کی جانب سے شکایت درج کرائی گئی ۔پولیس نے اے ٹی ٹیم کا سی سی ٹی وی کیمرہ خراب ہونے کے بعد علاقے میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے چوروں کو تلاش کرنے کی کارروائی شروع کردی گئی۔
مزید پڑھیں:-  - - - - -آنکھیں عطیہ کرنیوالوں میں پنجاب اول،5ہزار افراد کونئی زندگی مل گئی

شیئر: