Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 15 جون ، 2025 | Sunday , June   15, 2025
اتوار ، 15 جون ، 2025 | Sunday , June   15, 2025

صنم نے ڈراموں میں اداکاری کا فیصلہ کر لیا

 
اداکارہ صنم بلوچ نے ایک بار پھر مارننگ اور ایوننگ شو ز کی میزبانی کی بجائے ٹی وی ڈراموں میں کام کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ صنم بلوچ نے 2 سال قبل ڈرامہ سیریل ’تیری رضا ‘میں کام کیا تھا ،اب انہوں نے ایم ڈی پروڈکشنز کے بینرتلے بنائی جانیوالی ڈرامہ سیریل ’خاص ‘سائن کی ہے ،جس میں وہ اداکار علی رحمن خان کےساتھ مرکزی کردار میں دکھائی دیں گی۔ صنم بلوچ نے کہا ہے کہ کئی فلموں کی آفرزبھی ہیں،اس ڈرامہ سیریل کے بعد فلم میں کام کرنے یانہ کرنے کا فیصلہ کروں گی۔ 
 

شیئر: