Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

مملکت میں 98 غیر ملکی خواتین ڈرائیور

ریاض ۔۔۔ 2018ءکی تیسری سہ ماہی کے اختتام پر سعودی عرب میں ڈرائیوروں کی تعداد 13لاکھ 40ہزار پائی گئی۔ ان میں 98غیر ملکی گھریلو ڈرائیور خواتین بھی شامل ہیں۔ مملکت میں پہلی بار غیر ملکی ڈرائیور ملازم خواتین ریکارڈ پر آئی ہیں۔مملکت میں ڈرائیور کے پیشے پر کام کرنے والوں کی شرح 56.6فیصد ہے۔ 2018ءکی تیسری سہ ماہی کے اختتام پر غیر ملکی چوکیداروں کی تعداد 33ہزار پائی گئی۔ مکانات کے منتظمین کی تعداد 2544ریکارڈ کی گئی۔ ان میں 1569مرد اور 975خواتین ہیں۔
 

شیئر: