Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 15 جون ، 2025 | Sunday , June   15, 2025
اتوار ، 15 جون ، 2025 | Sunday , June   15, 2025

خمیس مشیط میں شراب کا کارخانہ

خمیس مشیط ۔۔۔ یہاں گشتی سیکیورٹی فورس کے دستے نے انڈسٹریل سٹی کے نئے علاقے میں بھاری مقدار میں شراب تیار کرنے والا کارخانہ دریافت کرلیا۔ غیر ملکی کارکنان نے سوئمنگ پول کو شراب کشید کرنے والے ٹھکانے میں تبدیل کردیا تھا۔ذرائع کا کہناہے کہ فورس کو شراب کی 206بوتلیں جائے وقوعہ سے ملیں۔ سپلائی کیلئے تیار تھیں۔ ایک، ایک ہزار لیٹر کے 16ڈرم بھی ضبط کئے گئے۔ضبط شدہ شراب تلف کرادی گئی۔تحقیقات سے پتہ چلا کہ شراب کا کارخانہ ایک ایسے شخص کا تھا جو چند روز قبل گرفتار کرلیا گیا تھا۔
 

شیئر: