Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025

قطر جانے والے مسافر سے منشیات برآمد

اسلام آباد: ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس نے اسلام آباد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر کارروائی کرتے ہوئے مسافر سے ڈھائی کلو منشیات برآمد کرلی۔ ذرائع کے مطابق اے ایس ایف نے قطر جانے والے قمر گل نامی مسافر سے ڈھائی کلو سے زائد منشیات برآمد کی، جو ملزم نے بیگ میں چھپا رکھی تھی۔ حکام کے مطابق ملزم کا تعلق کرم ایجنسی سے ہے اور اسے منشیات سمیت مزید تحقیقات کےلئے اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کے حوالے کردیا گیا ہے۔
 

شیئر: