Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 06 فروری ، 2026 | Friday , February   06, 2026
جمعہ ، 06 فروری ، 2026 | Friday , February   06, 2026

گھر میں آتشزدگی‘ 2 خواتین، ایک بچہ جاں بحق

راولپنڈی: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے جڑواں شہر راولپنڈی کے علاقے ڈھوک چودھریاں میں ایک مکان میں آگ لگنے سے 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق علی الصباح لگنے والی آگ کی اطلاع امدادی ٹیموں کو صبح 6 بجے کے قریب دی گئی جس کے بعد امدادی ٹیموں کے پہنچنے تک 3 افراد ہلاک ہو چکے تھے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والے افراد میں 2 خواتین اور 13 سالہ لڑکا شامل ہے ، جن کی لاشیں ڈی ایچ کیو راول پنڈی منتقل کی گئی ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق گھر میں آگ گیس لیک ہونے کی وجہ سے لگی۔
 

شیئر: