Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 فروری ، 2026 | Monday , February   09, 2026
پیر ، 09 فروری ، 2026 | Monday , February   09, 2026

یمنی فوج اور یونیسیف میں روڈ میپ پر دستخط

عدن ۔۔۔ اقوام متحدہ کی تنظیم تحفظ اطفال (یونیسیف ) نے بچوں کی عسکری تربیت پر پابندی سے متعلق روڈ میپ پر دستخط کردیئے۔ یمنی خبررساں ادارے سبا نے یہ اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ یمنی فوج کی جانب سے لیفٹیننٹ عبداللہ النخعی اور یونیسیف کی جانب سے ابراہام الشیخ نے روڈ میپ پر دستخط کئے۔ اول الذکر یمنی فوج کے چیف آف اسٹاف اور الشیخ عدن میں یونیسیف کے عارضی نمائندے ہیں۔
 

شیئر: