Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025

ٹرمپ کی میکسیکو سرحد پر دیوار کی تعمیر پر ہنگامی صورتحال کے نفاذ کی دوبارہ دھمکی

واشنگٹن۔۔۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کانگریس کی منظوری کے بغیر امریکہ اور میکسیکو کی سرحد پر دیوار کی تعمیر کے لیے ایمرجنسی یعنی قومی ہنگامی صورتحال کا اعلان کرنے کی دوبارہ دھمکی دی ہے۔انھوں نے میکسیکو کی سرحد کا دورہ کرنے سے پہلے صحافیوں کو بتایا کہ میرے پاس قومی سطح پر ہنگامی صورت حال کا اعلان کرنے کا مکمل اختیار ہے۔ان کا کہنا تھا کہ میکسیکو بالواسطہ دیوار کی تعمیر کے لیے فنڈنگ دے گا۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اگر کانگریس دیوار کی تعمیر کے لیے فنڈنگ کی منظوری نہیں دیتی تو میں یقینا قانون سازوں کو بائی پاس کر کے قومی ہنگامی صورتحال کا اعلان کروں گا۔خیال رہے کہ صدر ٹرمپ اس دیوار کی تعمیر کے لیے ساڑھے 5ارب ڈالر سے زیادہ کی رقم کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ اس مطالبے سے جو تنازع پیدا ہوا ہے اس کے نتیجے میں حکومت کے مختلف شعبوں کو گزشتہ 20 دنوں سے جزوی ’’شٹ ڈاؤن‘‘ یا ہڑتال کا سامنا ہے۔ اس بندش کے نتیجے میں 8لاکھ وفاقی ملازمین تنخواہ سے محروم ہیں۔

شیئر: