Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025

راکیش روشن بھی سرطان میں مبتلا

بالی وڈ میں اداکاری کے بعد مشہور فلمساز کے روپ میں انڈسٹری کو مقبول فلمیں دینے والے راکیش روشن بھی سرطان میں مبتلا ہوگئے ۔ ہندوستانی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار ریتک روشن کے والد راکیش روشن کوڈاکٹروں نے گلے کے کینسر کی تشخیص کی ہے ۔ان کی بیماری کا سن کرہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی نے ٹویٹر پر ریتک روشن کو پیغام دیاہے کہ ان کے والد راکیش روشن ایک فائٹر ہیں ۔ وہ جلد اس بیماری سے نکل آئیں گے۔
 

شیئر: