Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

ارجن نے گھڑ سواری کی تربیت حاصل کر لی

 بالی وڈ اداکار ارجن کپور نے فلم ’’پانی پت‘‘ کیلئے گھڑ سواری کی تربیت حاصل کر لی۔  ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار ارجن کپور نے انسٹاگرام پر گھڑ سواری کرتے ہوئے تصویر شیئر کی ہے۔ ان کا کہناہے  کہ نیا سال، سیکھنے کا نیا عمل۔ 2018ء کا آخری ماہ انہوں نے فلم ’’پانی پت‘‘ کی تیاری کے لئے گھڑ سواری کا خوبصورت فن سیکھا اور ان کے لئے سیکھنے کا یہ عمل ایک تھراپی اور خود کو مزید مضبوط اور بااختیار بنانے کے مترادف  ہے ۔ ا س لئے انہیں فلم کی عکسبندی شروع کرنے کا بے صبری سے انتظار ہے۔ فلم کی کہانی ’’پانی پت‘‘ کی تیسری لڑائی پر مبنی ہے جس میں اداکار سنجے دت، مادھوری دکشت اورکریتی سینن شامل ہیں۔
 

شیئر: