Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025

خاتون آئی اے ایس افسر کے گھروں اور ٹھکانوں پر چھاپے

لکھنؤ ۔۔۔  سی بی آئی نے آج خاتون آئی اے ایس  افسر بی چندر کلا کے گھر واقع لکھنؤاور نوئیڈا کے علاوہ ان کے دو اور ٹھکانوں ہمیر پور اور جالون میں بھی چھاپے مارے سی بی آئی نے لکھنؤ میں کچھ نہیں بتایا کہ اسے کہاں سے کیا حاصل ہوا ہے لیکن چندرکلا کے چاروں ٹھکانوں سے بہت سارے کاغذات اور ریکارڈ کو اپنی تحویل میںلے لیا ہے۔ان پر الزام ہے کہ جب وہ آئی اے ایس افسر بن کر یوپی میں آئیں تو سب سے پہلے ان کی پوسٹنگ ہمیر پور میں ہوئی تھی جہاں انھوں نے باسٹھ کانکنی کے ٹھکانوں کا غیر قانونی طریقے سے الاٹمنٹ کیا تھا جن سے مورنگ بالو اور گٹی کی کھدائی ہورہی تھی ۔ ان کے خلاف مفاد عامہ کی ایک رٹ الٰہ آباد ہائی کورٹ میں داخل کی گئی تھی جس کی جانچ کیلئے سی بی آئی کو مقرر کیا گیا تھا۔
 

شیئر: