اسلام آباد ۔۔۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مالاکنڈ، ہزارہ، راولپنڈی، لاہور ڈویژن، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ پشاور، کوہاٹ، مردان، بنوں، سرگودھا، ساہیوال اور گوجرانوالہ ڈویژن میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے تاہم ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ جنوبی پنجاب اور بالائی سندھ میں صبح اور رات کے اوقات میں دھند پڑنے کا بھی امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق ہفتہ اور اتوار کو مری، گلیات، مالاکنڈ ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں برف باری کا بھی امکان ہے۔