Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 14 جون ، 2025 | Saturday , June   14, 2025
ہفتہ ، 14 جون ، 2025 | Saturday , June   14, 2025

ابو ظبی کے ولی عہد دورہ پاکستان میں اہم اعلان کرینگے؟

  اسلام آباد...ابوظبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہان کے دورہ پاکستان کے موقع پر 3.2 ارب ڈالرمالیت کے ادھار تیل فراہم کرنے کا اعلان متوقع ہے جس سے ادائیگیوں کے توازن میں مدد ملے گی۔ابو ظبی کے ولی عہد اتوار کو اسلام آباد پہنچیں گے۔ وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات میں باہمی تعلقات کی مضبوطی اور دیگر امور پر تبادلہ خیال ہو گا۔ متحدہ عرب امارات پاکستان کے فارن کرنسی اکاونٹ میں 3 ارب ڈالر جمع کرنے کا اعلان کرچکا ہے۔ 3.2 ارب ڈالر مالیت کا ادھار تیل پاکستان کے لئے اضافی امداد ہے، متحدہ عرب امارات کی طرف سے مجموعی طور پر 6.2 ارب ڈالر امداد ملے گی۔

شیئر: