المطیری پر ایک لاکھ ریال جرمانہ
بریدہ ۔۔۔ سعودی وزارت تجارت و سرمایہ کاری نے سعودی شہری عبدالعزیز بن حظیظ المطیری سے ایک لاکھ ریال جرمانہ وصول کرلیا۔ المطیری کو بریدہ میں فوجداری کی عدالت نے 10ٹن ملاوٹی اسفنج ذخیرہ کرکے فروخت کرنے کی کوشش کرنے پر ایک لاکھ ریال جرمانے، ملاوٹی اسفنج ضبط کرکے تلف کرنے اور2 مقامی اخبارات میں اسکی تشہیر خود اس کے خرچ پر کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔ المطیری بریدہ میں گدوں اور اسفنج کا کاروبار کررہا تھا۔