Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025

گیس سلنڈر پھٹنے سے آگ، ایک جھلس گیا

حیدرآباد۔۔۔ آندھراپردیش کے وجئے واڑہ کی ایم جی روڈ پرواقع ایک لاج میں گیس سلنڈر پھٹ پڑاجس کے نتیجہ میں آگ کے شعلے بلند ہوگئے۔اس واقعہ میں ایک شخص جھلس گیا تاہم دیگر 3 افراد محفوظ طورپر باہر نکلنے میں کامیاب ہوگئے۔اس واقعہ کے وقت باورچی خانہ میں کام کرنے والے ملازمین دھواں دیکھ کر فوری طورپر چوکس ہوگئے اور اپنی جان بچانے کیلئے متصل عمارت میں کود پڑے ۔اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کے اہل کار وہاں پہنچے اور آگ پرقابو پایا۔اس واقعہ میں جھلسنے والے شخص کو علاج کیلئے فوری طورپر پرائیویٹ اسپتال منتقل کردیاگیا۔
 

شیئر: