Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 08 اگست ، 2026 | Saturday , August   08, 2026
ہفتہ ، 08 اگست ، 2026 | Saturday , August   08, 2026

ملاوٹی کلورکس کے ڈبے ضبط

ریاض ۔۔۔ وزارت تجارت و سرمایہ کاری کی تفتیشی ٹیموں نے ریاض پولیس کے تعاون سے ملاوٹی کلورکس کے ڈبے ضبط کرلئے۔ تفصیلات کے مطابق 30لیٹر والے کلورکس کے 360ڈبے ایک گودام سے پکڑے گئے۔ یہ تجارتی مراکز او رلانڈریوں کو فراہم کئے جارہے تھے۔ اقامہ و محنت قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے غیر ملکی تارکین کو جو اس دھندے میں ملوث تھے گرفتار کرلیا گیا۔ گودام بند کردیا گیا اور ضبط شدہ کلورکس تلف کرادیا گیا۔
 

شیئر: