حرمین ٹرین سروس میں توسیع؟
جدہ ۔۔۔ حرمین ٹرین کی مجلس انتظامیہ2019ءکے دوران مختلف شہروں کے درمیان ٹرینوں کی تعداد میں اضافے کی تجویز کا جائزہ لے رہی ہے۔ اضافہ تدریجی طور پر ہوگا۔ ماہانہ 2اضافی ٹرینیں چلائی جائیں گی۔ سال کے آخر تک یومیہ 30ٹرینیں چلنے لگیںگی۔ ہر 30منٹ پر ایک ٹرین چلا کریگی اس طرح سال میں 30ملین افراد حرمین ٹرین سے سفر کرسکیں گے۔ حاجی اور معتمر بھی سفر کرینگے تاہم وہ اس تعداد میں شامل نہیں۔