Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 فروری ، 2026 | Sunday , February   08, 2026
اتوار ، 08 فروری ، 2026 | Sunday , February   08, 2026

کنگ خالد ایئرپورٹ پر مزید خود کار آلات نصب

ریاض ۔۔۔ کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مزید خود کار آلات نصب کردیئے گئے۔محکمہ پاسپورٹ نے اس سلسلے کا دوسرا مرحلہ نافذ کردیا۔میجر جنرل سلیمان الیحییٰ نے یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر استقبالیہ اور الوداعیہ ہالوں میں جس طرح پہلے خود کار مشینیں نصب کی گئی تھیں اسی طرح دوسرے مرحلے میں بھی نصب کی گئی ہیں۔ ان کی بدولت سفر پر جانے اور آنے والے امیگریشن کی ساری کارروائی از خود نمٹا سکیں گے۔
 

شیئر: