آندھرا میں مختلف حادثات میں24افراد زخمی
حیدرآباد ۔۔۔ اے پی کے مختلف مقامات پر پیش آئے سڑک حادثات میں24افراد زخمی ہوگئے۔پہلا حادثہ مغربی گوداوری ضلع میں پیش آیا۔یہ حادثہ ضلع کے ستیہ نارائنا پورم کے قریب اس وقت پیش آیا جب ٹہری ہوئی لاری کو پرائیویٹ ٹریول کی بس نے ٹکرمار دی۔اس حادثہ میں15افراد شدید زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو علاج کیلئے فوری طور پر ایلورو کے سرکاری اسپتال منتقل کردیاگیا۔حادثہ کا مقام دلخراش منظر پیش کررہا تھا۔اس حادثہ میں بس کے سامنے کے حصہ کو نقصان پہنچا۔اس بس میں 24مسافر سوار تھے۔ بس سریکاکلم سے اونگول جارہی تھی۔دوسرا حادثہ ضلع کرشنا میں پیش آیا جس میں 9افراد زخمی ہوگئے۔یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ضلع کے ینامادلہ علاقہ میں آئل ٹینکر کو آٹو نے ٹکر دے دی۔اس حادثہ میں آٹو کو شدیدنقصان پہنچا۔زخمیوں میں2 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔