Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 14 دسمبر ، 2025 | Sunday , December   14, 2025
اتوار ، 14 دسمبر ، 2025 | Sunday , December   14, 2025

’’بدبو دار آدمی؟‘‘

لاہور:  وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ پر تنقید کرتے ہوئے انہیں بدبو دار آدمی کہا ہے۔ ذرائع کے مطابق شیخ رشید احمد نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ سے متعلق کہا کہ ان سے متعلق بات کرنے کے لیے رومال ساتھ رکھنا ضروری ہوتا ہے۔ شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ شہبازشریف کو چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی بنانا آئین وقانون کے منافی ہے اور اس معاملے پر میں سپریم کورٹ جانے کا سوچ رہا ہوں۔
شیخ رشید نے کہا کہ ہم ریلوے میں موجود کالی بھیڑوں کا خاتمہ کریں گے ، نواز شریف کو کرپشن پر 7 سال کی سزا ہوئی ہے اگر میں نے کرپشن کی تو مجھے 14 سال کی ہونی چاہیے ۔ کراچی سرکلر ریلوے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ متبادل جگہ کا انتظام کرنے کے لیے لوگوں کو 25 دن کا نوٹس دے دیا ہے ، متعلقہ لوگوں کو خبردار کرتا ہوں ریلوے کی زمین دینے کو تیار ہیں، سندھ حکومت ان کو آباد کرے، اس وقت سرکلر ریلوے کی زمین خالی نہ ہوئی تو کبھی نہیں ہوسکے گی۔ عمران خان وقت کی ضرورت ہیں وہ ایک ایسے وقت پر آئے ہیں جب کرپشن سے پاک شخص کی ضرورت تھی۔

شیئر: