Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

شادی کے بعد ایمن اورمنیب برلن پہنچ گئے

 
اداکارجوڑی ایمن خان اور منیب بٹ کی شادی ان چند شادیوں میں سے ایک ہے جو بھلائے نہ بھلائی جا سکیں۔ شادی کی ڈھیروں تقریبات پر سوشل میڈیا صارفین نے انہیں خوب تنقید کا نشانہ بھی بنایا مگر ان تقریبات کی وڈیوز اور تصاویر میں بھی بھرپور دلچسپی لی۔ اس شادی کو پاکستان کی طویل ترین شادی بھی کہا گیا اور کچھ دل جلوں نے تو اسے اسٹارپلس کا نہ ختم ہونے والا ڈرامہ قراردیا۔ شادی کی تھکن اتارنے کے بعد اب یہ نیانویلا جوڑا ہنی مون پر جرمنی کے دارالحکومت برلن پہنچ چکاہے۔انہوںنے برلن پہنچتے ہی سیروتفریح کا آغاز کیا تو ساتھ ہی مداحوں کیلئے سوشل میڈیا پر خوبصورت تصاویربھی شیئرکیں۔
 
 

شیئر: