ملک اتنا برا ہے تو نصیر الدین شاہ ملک چھوڑ دیں، ساکشی مہاراج
لکھنؤ۔۔۔ اناؤ کے ممبر پارلیمنٹ ساکشی مہاراج نے کہا ہے کہ پہلے عامر خان اور بہت سے رائٹر اور دانشور اور اب اداکار نصیر الدین شاہ نے اپنا بیان دے کر اس ملک میں خلفشار پیدا کرنے کی کوشش کی ہے۔ انھوںنے کہا کہ نصیر الدین شاہ کا یہ کہنا کہ ہندوستان میں اقلیتی طبقات کے علاوہ پسماندہ اقوام اور دلت سماج بھی خود کو غیر محفوظ سمجھ رہے ہیں اور حالیہ رونما ہونے والے موب لنچنگ کے واقعات نے یہ سوچنے پر مجبور کردیا ہے کہ یہاں لوگ کیسے زندگی گزاریں گے۔ ساکشی مہاراج کا کہنا ہے کہ ہم نے عامر خان سے بھی کہا تھا کہ وہ ہندوستان چھوڑ دیں اور نصیر الدین شاہ سے بھی یہی کہہ رہا ہوں کہ انھیں بھی ہندوستان چھوڑ دینا چاہیے۔