حیدرآباد۔۔۔سردی کی شدید لہر کے سبب دونوں تلگو ریاستوں تلنگانہ اور اے پی میں ا ب تک 46اموات ہوئی ہیں جبکہ گزشتہ روز تلنگانہ کے ضلع کھمم میں 5 ضعیف افراد کی موت ہوگئی۔یہ اموات ایک ہی دن ہوئیں۔طوفان پیتھائی کے سبب ضلع کھمم میں شدید سردی کی لہر دیکھی جارہی ہے۔درجہ حرارت ضلع میں 16تا18ڈگری سلسیس کے درمیان ریکارڈ کیاگیا ۔مرنے والوں کی شناخت ضلع بھدرادری کوتہ گوڑم کے رہنے والے 93سالہ وینکٹ ریڈی،اشواراو پیٹ کے رہنے والے 55سالہ چناویراسوامی،بورم پہاڑ منڈل کے رہنے والے 70سالہ پچیا،اسی منڈل کے رہنے والے 70سالہ کے وینکٹیا اور80سالہ پی مادارماں شامل ہیں۔صبح کی اولین ساعتوں سے ہی سرد ہوائیں چل رہی ہیں۔