Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

راہول کے نام شہری کا خون سے لکھا خط

 لکھنؤ۔۔۔ضلع امیٹھی کے منشی گنج واقع سنجے گاندھی اسپتال سے ملے درد کو ظاہر کرنے کیلئے متاثر شنکر شکلا نے کانگریس صدر و امیٹھی سے رکن پارلیمنٹ راہول  گاندھی کو اپنے خون سے خط لکھ  کراپنی تکلیفوں کو بیان کیا ۔ذرائع کے مطابق شنکر نے لکھا ہے کہ بڑے دکھ کے ساتھ آپ کو مطلع کرتا ہوں کہ ٓاپ کے پارلیمانی حلقے میں واقع سنجے گاندھی اسپتال دولت اکٹھا کرنے اور ڈاکٹروں کی لاپرواہی کا اڈہ بن چکا ہے۔میں اس کا متاثر ہوں۔ میرے 4 دن کے بچے کی موت ہوگئی ۔میرا معصوم میری آنکھوں کے سامنے تپڑتا رہا اور ڈاکٹر اسپتال سے غائب تھے۔اس پر کچھ کریں ورنہ کافی نقصان ہوگا۔

شیئر: